منگل , 23 اپریل 2024

سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں اہم شیعہ شخصیات

تازہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ 20 سعودی شیعہ شخصیات اب بھی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات اور حالیہ گرفتاریوں کے مطابق اس وقت 20 سعودی شیعہ شخصیات آل سعود کی جیلوں میں قید ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق، سعودی شیعہ سماجی کارکنوں کے خلاف گزشتہ ہفتے کی گئی تازہ ترین کارروائیوں اور گرفتاریوں کے مطابق قطیف اور الاحساء صوبوں سے جو مشرقی سعودی عرب میں واقع ہے سے تعلق رکھنے والی 20 شخصیات جیل میں قید ہیں۔

مرآۃ الجزیرہ ویب سائٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ جمعہ کو صوبہ الاحساء سے تعلق رکھنے والے عالم دین شیخ عبدالمجید بن حجی احمد کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور ان کو گرفتار کر لیا تھا۔

شیعہ عالم کے اہل خانہ کے مطابق، سیکورٹی اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کا موبائل فون اور پرسنل کمپیوٹر ضبط کر لیا۔

در ایں اثنا قطیف سے دو دیگر شیعہ نوجوانوں موسیٰ الخنیزی اور حسین رجب کو گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ حال ہی میں سعودی یورپی تنظیم برائے انسانی حقوق کے نائب سربراہ عادل السعید کے بھائی شیخ عباس السعید اور سید خضر العوامی پر 2011 کے مظاہروں میں شرکت  کے الزام میں خصوصی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ ان دونوں کو 11 نومبر 2020 کو سعودی فوجیوں نے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا تھا اور اب دو سال کی غیر قانونی حراست کے بعد ان کا ابتدائی ٹرائل جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …