جمعرات , 25 اپریل 2024

حکومت نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر ’خصوصی لوگو ‘ جاری کردیا

حکومت پاکستان نے قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر ’عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان‘کے عنوان سے خصوصی ‘لوگو’ جاری کردیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر ’ لوگو ‘ کی ویڈیو جاری کی اور ٹوئٹ کے ذریعے قوم کو خصوصی لوگو کے حوالے سے اطلاع دی۔

انہوں نے لکھا کہ قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونےکی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشیوں کے موقع پر’عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان‘کے عنوان سے خصوصی ‘لوگو’ جاری کردیا۔

مریم اورنگزیب نے لکھا کہ ’یہ پاکستان سے محبت اور اس عزم کی تجدید ہےکہ ہمارے بہادر عظیم بزرگوں اور شہدانے عزم سے پاکستان بنایا تھا، اسی عزم کے ساتھ معاشی طور پر اسے مضبوط، خودانحصار، فلاحی مملکت اور دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنائیں گے تاکہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد حاصل ہوں اور عوام کی زندگیوں میں وہ آسانیاں آئیں جن کا خواب برصغیر کے مسلمانوں نے دیکھا تھا ‘۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …