جمعہ , 19 اپریل 2024

پولیس نے دعا زہراکو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنےکیلئے مہلت مانگ لی

کراچی سے لاپتہ ہونے اور بعد ازاں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کے لیے پولیس نے مہلت مانگ لی۔

دعازہراکی عمرکےتعین کے لیے سروسز اسپتال کراچی میں میڈیکل بورڈکا اجلاس ہوا جہاں دعا کے والد مہدی کاظمی وکیل کے ہمراہ پہنچے۔

مہدی کاظمی وکیل جبران ناصرکے ہمراہ میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہوئے اور دعا زہرا کی نادر ا دستاویزات اور دیگر ثبوت پیش کردیے۔

دوسری جانب ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ پولیس نے دعا زہرا کو پیش کرنےکے لیے مہلت مانگ لی ہے۔

یاد رہےکہ کچھ روز قبل کراچی کی مقامی عدالت نے سیکرٹری صحت کو میڈیکل بورڈ بناکر دعا زہرا کی عمر کے تعین اور کیس کی مزید تفتیش کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …