جمعہ , 19 اپریل 2024

فلسطینی تنظیم نے صیہونی قیدی کی ویڈیو جاری کردی

القسام بریگیڈ کے ہاتھوں برسوں سے قید اسرائیلی فوجی کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے پہلی بار اپنے ایک اسرائیلی قیدی ہشام السید کی ویڈیو جاری کی ہیں جس کی صحت حال ہی میں خراب ہوئی ہے۔

یہ صہیونی فوجی اسرائیل کے مسلسل انکار کے باوجود 2014 سے مزاحمت کے ہاتھوں قید ہے۔

صیہونی حکومت اب تک مسلسل انکار کرتی آئی ہے کہ ہمارا کوئی فوجی مزاحمتی تنظیم حماس کے ہاتھوں قید ہے۔ اِس ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد ایک بار پھر قیدیوں کے تبادلے کی باتیں منظر عام پر آنے لگی جو کہ حماس کی بُہت بڑی فتح کہلائے گی۔
حماس نے اس قیدی سے متعلق کسی بھی قسم کی اطلاعات دینے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا نعم البدل اور معاوضہ لیے بغیر اطلاعات فراہم نہیں کی جائے گی۔

حماس کے مطابق انکے پاس ایک سے زیادہ صیہونی قیدی موجود ہیں جنکو بارے میں اطلاعات مناسب وقت پر پیش کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …