ہفتہ , 20 اپریل 2024

غرب اردن میں فلسطینی نوجوان شہید، 2 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی

میڈیا ذرائع نے غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔

مدار نیوز کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ فلسطینی نوجوان محمد طاهر مرعی آج صبح صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا۔


فلسطینی شہید محمد طاہر مرعی
دوسری جانب صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے ایک فلسطینی نوجوان نے شمالی رام اللہ کے علاقے راس کرکر میں ایک چیک پوسٹ پر کھڑے صیہونی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک صیہونی پولیس والا زخمی ہو گیا۔ منگل کی شام بھی مقبوضہ قدس شہر میں ایک صیہونی ظلم و ستم سے عاجز ایک فلسطینی نے حملہ کر کے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …