جمعہ , 19 اپریل 2024

عمران خان مہم چلا رہے ہیں کہ ادارے ٹائیگر فورس بنکر کردار ادا کریں: بلاول

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان مہم چلا رہے ہیں کہ ادارے نیوٹرل نہیں بلکہ متنازع اور ٹائیگر فورس بن کر کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا عمران خان کو پتا ہے کہ ادارے نیوٹرل رہیں گے تو خان صاحب کی پارٹی جیسی غیر جمہوری جماعتیں نہیں جیت سکتیں۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ سندھ میں بھی عمران خان کی طرح کچھ سیاست دان ہیں جنہیں ہر آمرانہ دور میں کھڑا کیا جاتا ہے، یہ بھی اداروں کے نیوٹرل ہونے سے پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں بھی ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …