جمعرات , 25 اپریل 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا کینسر اور دیگر امراض کی دوائیں مفت فراہم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کینسر اور دوسرے امراض کی دوائیں مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے یکم جولائی سے پنجاب کے تمام اضلاع میں کینسر اور دوسرے امراض کی دوائیں مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے پرانے پاکستان کو بھی برباد کیا، آئینی بحران انہیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکا اور نہ آئندہ روک سکے گا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …