کراچی کے گردونواح میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 16 A میں کارروائی کے دوران ملزم اسامہ قاضی کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کے خلاف شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے جس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دلانے کے بہانے اپنے دفتر بلایا اور زیادتی کی۔
ایف آئی آر کے مطابق زیادتی کا واقعہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کو پیش آیا۔