بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

کے الیکٹرک نے رات کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی کرادی‘

کے الیکٹرک نے 24 گھنٹے میں شہر میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں بہتری کی یقین دہانی کرادی۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پراجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک کے حکام شریک ہوئے۔

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پرتشدد احتجاج کے بعد سندھ حکومت جاگ گئی
وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے 24 گھنٹے میں صورتحال میں بہتری اور دو سے تین روز میں رات کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کمشنر کراچی نے عوامی نمائندوں اور شہریوں کی سہولت کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیاہے۔

ادھرترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ کل سوئی سدرن کو مزید 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی ہے جب کہ وفاقی حکومت سے ملنے والی رقم کے حصول میں تاخیر کے باعث کمپنی کو مالی مسائل کا سامنا ہے، ایندھین کی بھی قلت ہے، حکام کو تمام مسائل سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بارشوں اور سیلاب سے افغانستان میں 32 افراد جانبحق۔

کابل:افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد جانبحق اور …