جمعرات , 25 اپریل 2024

احمد شہزاد کے الزامات پر چیئرمین پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اوپننگ بیٹر احمد شہزاد کی جانب سے ہیڈ کوچ وقار یونس پر لگائے گئے الزامات پر شدید ردعمل دیا ہے۔

بدھ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے احمد شہزاد کے بیان کو مکمل مایوسی اور ناکامی قرار دیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ‘ جب آپ ٹیم سے باہر ہوتے ہیں تو اس وقت آپ کے صبر اور مزاج کا امتحان ہوتا ہے’۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ‘میں احمد شہزاد کو مشورہ دوں گا کہ اپنے بلے کو بولنے دیں اور اچھا اسکور کریں پھر آپ ٹیم سے باہر نہیں ہوں گے’۔

رمیز راجہ نے بیٹر شان مسعود کی مثال دی اور کہا کہ’ شان مسعود کو دیکھیں، انہوں نے خود پر محنت کی اور بہترین رنز بناکر اپنی جگہ قومی ٹیم میں بنائی’۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے کہا تھا کہ میرے بارے میں ماضی کی ٹیم مینجمنٹ نے جو رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کرائی اور جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے دور رکھ کر نقصان پہنچایا گیا ہے اس کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …