جمعہ , 19 اپریل 2024

جوہری معاہدے سے متعلق ایران، امریکا مذاکرات بے نتیجہ ختم

دوحہ میں ہونے والے ایران، امریکا بالواسطہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ-
دوحہ میں ہونے والے ایران، امریکا بالواسطہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ- فوٹو: فائل
قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں یورپی یونین کی وساطت سے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے 2 روزہ بالواسطہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گئے ہیں۔

مذاکرات کے اختتام پرامریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران، امریکا بالواسطہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے قطری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حقیقی معاہدے پر پہنچنے تک بات چیت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جوہری معاہدے سے متعلق ایران، امریکا مذاکرات بے نتیجہ ختم
ایران جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات بحال کرنے کیلئے تیار
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مضبوط اور پائیدارمعاہدے کے لیے سنجیدگی سے کوشش کر رہے ہیں، ہمارے اندازے کے مطابق دوحہ مذاکرات مثبت رہے ہیں اور جوہری معاہدے کی بحالی تک پہنچا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …