جمعرات , 25 اپریل 2024

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی کے کم ذخائر کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے منسٹری آف کامرس کے سرپلس چینی کےکم ذخائر کے حوالے سے بیان کی تردید کردی۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سرپلس چینی کے ذخائر کے حوالے سے کامرس منسٹری کے اعداد و شمارحقائق سے منافی ہیں، ملک میں اس وقت 2 ملین ٹن چینی کے فاضل ذخائر موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق سرپلس چینی کی برآمد میں تاخیر سے پاکستان کو 2017 والی صورتحال میں دھکیلاجارہا ہے، اگر حکومت نےاکتوبرکے بعد چینی کی برآمدکا فیصلہ کیا تو یہ شوگر انڈسٹری کیلئے سود مندثابت نہیں ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …