بدھ , 24 اپریل 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے تیز بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے مون سون بارشوں کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں مون سون کا سسٹم داخل ہوگیا ہے، سندھ اور بلوچستان میں چار، پانچ دن اچھی بارش کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

انہوں نےکراچی میں بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے اور شہر میں کل شام سےگرد آلود ہوا کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، یہ بارشیں 5 جولائی تک جاری رہ سکتی ہیں۔

سردار سرفراز کے مطابق 2 جولائی کی رات سے 5 جولائی تک سندھ میں اچھی بارش متوقع ہے جب کہ سندھ کے تمام اضلاع میں منگل تک موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور، اسلام آباد: عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم …