بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آغاز

کراچی میں شہریوں کی سہولت کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے شروع کی جانے والی پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آغاز ہوگیا۔

پیپلز بس سروس کا دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی تک ہوگا جب کہ دوسرے روٹ میں بس ناگن چورنگی، سہراب گوٹھ، گلشن چورنگی، نیپا، جوہرموڑ، ڈرگ روڈ، شاہ فیصل کالونی اور لانڈھی سے گزرے گی۔

اس سے قبل پہلے مرحلے میں بس روٹ ون کا افتتاح کیا گیا تھا جس میں بسیں ماڈل کالونی سے شاہراہ فیصل، کینٹ اسٹیشن سے ہوتی ہوئی آرام باغ تک جارہی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق انٹرا سٹی کے لیے یوپی موڑ نارتھ کراچی میں بس ڈپو قائم کیا گیا ہے، منصوبے کے تحت کراچی کے 6 مختلف روٹس پر 200 سے زائد بسیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

بارشوں اور سیلاب سے افغانستان میں 32 افراد جانبحق۔

کابل:افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد جانبحق اور …