جمعہ , 19 اپریل 2024

مصر اردن و ایران کے درمیان بھی جداگانہ گفتگو جاری ہے،

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے اعلان کیا ہے کہ ایران، اردن و مصر کے درمیان بھی علیحدہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی ٹیلیویژن چینل الحدث کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے دورۂ ریاض کے دوران تہران-ریاض مذاکرات پر مفصل گفتگو ہوئی۔

الحدث کے مطابق عراقی وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی اچھے ہیں جو مسلسل مزید بہتر بھی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران نے مصر کے ساتھ ارتباطی رستوں کا نظریہ پیش کیا ہے، کہا کہ امریکیوں کا کہنا ہے کہ (عنقریب منعقد ہونے والا) خلیج (فارس) اجلاس خطے کے فائدے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری فوجی صلاحیت بہت سے عرب ممالک سے بہتر ہے، سید عبدالمالک الحوثی

سعودی میڈیا کے مطابق فواد حسین نے مزید کہا کہ عراق خلیج (فارس) اجلاس میں واشنگٹن کے ہمراہ شرکت کے گا جبکہ ایران و ترکی کے ساتھ موجود عراق کے مسائل کو گفتگو کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

عراقی وزیر خارجہ نے تہران-ریاض مذاکرات کی جانب ایک مرتبہ پھر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی الکاظمی کے حالیہ دورۂ ریاض کے دوران عراق کی جانب سے ایران-سعودی عرب گفتگو کو حاصل حمایت پر بھی گفت و شنید ہوئی جبکہ بغداد میں ہی اردن، مصر و ایران کے درمیان جداگانہ مذاکرات بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حالیہ دورے کے دوران یمن کے مسئلے پر ایران و سعودی عرب کے درمیان موجود اختلاف پر بھی گفتگو ہوئی جس کے جواب میں مصطفی الکاظمی کی جانب سے ایران-سعودی عرب مذاکرات کے منظر عام پر لانے کی تجویز دی گئی۔

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے یمنی جنگبندی کے حوالے سے ایرانی سنجیدگی کو بطور احسن محسوس کیا ہے جبکہ تہران و واشنگٹن کے درمیان بھی ہم ہی بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں!

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …