پیر , 26 ستمبر 2022

شمالی وزیرستان: فورسز کے آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شمالی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کے 2 اہلکار شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دھماکے سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید …