ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

بجلی بحران: حکومت نے 10 ایل این جی کارگوز کیلئے ٹینڈرز جاری کردیے

اسلام آباد: حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈرز جاری کردیے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق 10 ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں جو جولائی،اگست اور ستمبر کے لیے ہیں۔

جولائی کے لیے 2، اگست کے لیے 5 اور ستمبر کے لیے 3 کارگوز منگوانے کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ بولیوں کی آخری تاریخ 7 جولائی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ شام میں تیل کی لوٹ مار سے باز نہیں آ رہا:شامی وزرات پٹرولیم

جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجی شامی تیل لوٹنے میں مصروف ہیں ۔اطلاعات کے …