ہفتہ , 20 اپریل 2024

کووڈ: دفتر سمیت عبادات میں سماجی فاصلہ رکھا جائے: سرکاری دفاتر کیلئے ایس او پیز جاری

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کی شرح بڑھنے پر ایس او پیز جاری کردیے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق این سی او سی نے سرکاری دفاتر کے لیے کورونا ایس او پیز جاری کیے ہیں جس کے تحت دفتر سمیت ہرجگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ عبادت اور نمازوں کے دوران بھی سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے جب کہ دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومز میں ہینڈ سینیٹائزرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تمام دفاتر اور عمارتوں کے داخلی راستوں پرلوگوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے، کورونا کی علامات رکھنے والوں کو دفاتر اور عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیاجائے جب کہ نزلہ، زکام اور سانس لینے میں مشکل کی صورت میں کورونا کی تشخیص کےلیے پی سی آر یا اینٹی جن ٹیسٹ کروائے جائیں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہےکہ این سی اوسی کی طرف سے کورونا سے بچاؤ کے طریقہ کارپرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح ساڑھے 4 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …