جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں 14 خفیہ پراکسی وار آپریشن کیئے

واشنگٹن:امریکہ نے اپنےبچاوکےلیےمشرق وسطیٰ میں 14 خفیہ پراکسی وار آپریشن کیئے،اطلاعات کے مطابق انٹرسیپٹ نامی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے قوی ثبوت ہیں کہ امریکہ نے 2020 کے اوائل میں مشرق وسطیٰ اور ایشیا پیسیفک خطے میں کم از کم 14 پراکسی وار آپریشنز کرنے کے لیے "127E” کے نام سے ایک خفیہ اتھارٹی کا استعمال کیا ہے، انٹرسیپٹ نے اپنے حاصل کردہ دستاویزات کے ساتھ ساتھ محکمہ دفاع کے اعلیٰ حکام کا حوالہ دیتے ہوئےکہا ہے کہ اس سارے معاملے کی نگرانی پینٹا گان نے کی تھی

انٹرسیپٹ کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ "127E” اتھارٹی کا استعمال کرتا رہا ہے تاکہ امریکی کمانڈوز کو دنیا بھر میں غیر ملکی اور بے قاعدہ پارٹنر فورسز کے ذریعے نام نہاد ‘انسداد دہشت گردی آپریشنز’ کرنے کی اجازت دی جا سکے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ طریقہ کار یہ ہے کہ امریکہ، اتھارٹی کے ذریعے، پھر غیر ملکی افواج کو اسلحہ، تربیت اور انٹیلی جنس فراہم کرنے کے قابل ہو جاتا ہے، جو پھر امریکی دشمنوں کو نشانہ بنانے والے امریکی ہدایت پر بھیجے گئے مشنز پر بھیجے جاتے ہیں۔

ریٹائرڈ فور سٹار آرمی جنرل جوزف ووٹل کا حوالہ دیتے ہوئے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ نے مصر، لبنان، شام اور یمن میں انسداد دہشت گردی کی "127E” کوششیں کیں۔ایک اور سابق سینئر دفاعی اہلکار نے انٹرسیپٹ کے اس دعوے کی تصدیق کی کہ عراق میں "127E” آپریشن ہوا اور حاصل کردہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ تیونس میں بھی ایسا ہی ایک اور "127E” آپریشن ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان خفیہ کارروائیوں پر 2017 اور 2020 کے درمیان امریکہ کو 310 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ محکمہ دفاع اور سپیشل آپریشنز کمانڈ "127E” اتھارٹی پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہیں کیونکہ یہ درجہ بند ہے اور وائٹ ہاؤس اس معاملے کو حل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اس کے علاوہ، یہ معلوم نہیں ہے کہ "127E” آپریشنز کے دوران کتنے عام شہری اور غیر ملکی افواج مارے گئے ہیں، لیکن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی جانی نقصان ہوا ہے۔رپورٹ میں پروگرام سے واقف امریکی حکومت کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹیوں کے قانون سازوں کی صرف ایک چھوٹی سی تعداد "127E” آپریشنزسے واقف ہے جبکہ اکثرسے یہ معاملہ چھپایا گیاہے

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …