جمعہ , 7 اکتوبر 2022

پی ٹی اے کی پاکستانی اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بھارتی اقدام کےخلاف ٹوئٹر کو شکایت

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتخانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا ہے اور ان کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ مطابق وزارت خارجہ نے بھی بھارت کی جانب سے اپنے ملک میں پاکستانی سفارتخانوں کے اکاؤنٹس تک رسائی معطل کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

پی ٹی اے نے اسے ’معلومات پر متعصبانہ دباؤ‘ قرار دیا اور ٹوئٹر انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے اور پاکستان اکاؤنٹس کو بھارت کے لیے بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ٹوئٹر سے بھارت کی حدود میں پاکستانی اکاؤنٹس کی معطلی سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معلومات کے بہاؤ سے متعلق بنیادی حقوق کی بنیاد پر ٹوئٹر سے رابطہ کیا گیا، ہمیں اکاؤنٹس بلاک کرنے کا جواز جاننا ہے، کم از کم ہمیں یہ ہی بتایا جائے کہ ان اکاؤنٹس نے کیا خلاف ورزیاں کیں تا کہ ان غلطیوں کو دہرایا نہ جائے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشنز کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا قوانین کی ایک ہنگامی شق کا استعمال کیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل ہی پاکستان نےٹوئٹر انتظامیہ سے مختلف ممالک میں ٹوئٹر کے معیارات کے بارے میں پوچھا تھا

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں غربت کی شرح میں 2.5 فیصد سے 4 فیصد اضافے کا خدشہ،رپورٹ

لندن:عالمی بینک نے سیلاب سے پاکستانی معیشت کو 40 ارب ڈالر تک نقصانات کا تخمینہ …