بدھ , 24 اپریل 2024

فضائی مسافروں سے 50 ہزار ڈیوٹی وصول کرنے کا حکمنامہ معطل

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مسافروں سے 50 ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر حکمنامہ معطل کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم نے ہوائی اڈوں پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

انہوں نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی تحقیقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر ‘ایف ای ڈی’ کی وصولی کیسے اور کیوں ہوئی؟۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ فی الفور تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔ جن لوگوں کی وجہ سے مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا انہیں عہدوں پر رہنے کا حق نہیں، جن مسافروں سے ایف ای ڈی وصول کی گئی ہے انہیں رقوم واپس کی جائیں۔

شہباز شریف نے اپنے احکامات پر فوری عمل درآمد اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …