جمعہ , 7 اکتوبر 2022

عید سے قبل درزیوں کا کاروبار متاثر ہونےکی وجہ کیا ہے؟

ملک بھر میں بجلی کی بدترین لود شیڈنگ جاری ہے،لوڈشیڈنگ کے باعث دیگر شعبوں کی طرح درزیوں کا کاروبار بھی متاثر ہو گیا ہے۔

شہروں اور دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے درزیوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، درزیوں کا کہنا ہےکہ عید میں بس چند روز باقی ہیں اور آرڈر تیار کرنا ممکن نہیں رہا۔

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سوات میں بھی لوڈشیڈنے سے درزی پریشان ہیں، درزیوں کا کہنا ہےکہ سوات میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ میں کام نہیں ہو تا،کاریگر بھی ناراض ہے اور کسٹمر بھی خفا ہو کر جارہے ہیں۔

انہوں نے اپنے متاثر ہوتے روزگار پرکہا کہ پہلےدن میں چھ، سات جو ڑے بناتے تھے، مزدوری کرکے پیسے بھی اچھے ملتے تھے لیکن ابھی 2 جوڑے مشکل سے بنتے ہیں۔

درزی کہتے ہیں کہ مہنگائی کے باعث بازاروں کی رونقیں ماند پڑگئی ہیں جب کہ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں اضافےکے باعث جنریٹر چلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

درزیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ عید سے پہلے پہلے ہنگامی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ ان کا کاروبار مزید متاثر نہ ہو اور لوگوں کے آرڈرز بروقت تیار ہوسکیں۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا میں سب سے سستا پٹرول : یو اے ای حکومت کا اہم اعلان

ابوظبی: پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد امارات دنیا میں سب سے سستا …