جمعہ , 7 اکتوبر 2022

فلسطینیوں کی کشتیوں پر صیہونی حکومت کی گن بوٹوں کے حملے

صیہونی حکومت کی بحریہ نے غزہ کے ساحلوں پر فلسطینی ماہیگیروں کی کشتیوں پر حملہ کیا ہے۔

فلسطین کی  نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی نیوی نے فلسطینی ماہیگیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی اور شہر خان یونس سے چھے سمندری میل کے فاصلے پر ان ماہیگیری سے روک کر ساحل پر واپس جانے پر مجبور کردیا۔

صیہونی حکومت ماہیگیروں پر حملے کے ساتھ ہی ان کی کشتیوں کو پانی میں نہیں اترنے دیتی اور ماہیگیری کے اس سمندری علاقے کو کم  کرتی جا رہی ہے جس پر غزہ کے فلسطینیوں کا حق ہے۔

صیہونی حکومت کی بحریہ اور ان کی گن بوٹ ایک عرصے سے غزہ کے ماہیگیروں کو پریشان کرتی رہی ہیں اور ان کی جانب فائرنگ بھی کرتی  ہیں یہاں تک کہ بعض اوقات ان کی فائرنگ میں فلسطینی ماہیگیرشہید اور زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مزاحمتی فرنٹ مغربی کنارے سے لے کر پورے فلسطین تک پھیلے گی: حماس

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس شہر میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان …