ہفتہ , 20 اپریل 2024

انسانیت ابھی باقی ہے…

کسی انسان کی تھوڑی سی توجہ، کبھی دوسرے کے سکون کا سبب بن سکتا ہے۔

 ایسا ہی کچھ ایران کے گلستان صوبے میں ہوا۔ ایران کے صوبہ گلستان کے شہر گنبد میں کوثر آرٹ کالج ہے اس سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ جو کچھ ماہ کے نو مولود کی ماں ہیں۔

ان کو یونیورسٹی کا انٹرینس اگزام دینا تھا۔ امتحان کے وقت، امتحان ہال میں اپنے نومولود کو لے کر وہ بہت ہی پریشان تھیں۔

امتحان ہال میں اپنے نو مولود سے دوری ان کے لئے جہاں ایک طرف تشویش کا سبب تھی وہیں اسی وجہ سے ان کی توجہ ایک جگہ پر مرکوز نہیں ہو پا رہا تھا۔

ایسی حالت میں ان کو امتحان کے سوالات کا جواب دینے میں پریشانی ہو رہی تھی۔ اسی وقت کلاس کا معائنہ کرنے والی ایک خاتون اسپیکٹر نے جنہیں اس واقعے کا احساس ہو گیا تھا، اس طالبہ کے نومولود کو اپنی گود میں لے دیا۔

جب تک اس نومولود کی ماں امتحان دیتی رہیں تب تک وہ خاتون اسپیکٹر، ان کے بچے کو اپنی گود میں لئے اس کے نزدیک ہی کھڑی رہیں، ایسے میں امتحاد دینے والی اس طالبہ نے بہت ہی سکون کے ساتھ اپنا امتحان دیا۔

یہ بھی دیکھیں

دوران پرواز میاں بیوی لڑ پڑے؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی: سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں مسافر میاں بیوی آپس میں بری …