بدھ , 24 اپریل 2024

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 9.42 روپے فی یونٹ مہنگی

کے الیکٹرک نے کراچی والوں کے لیے بجلی۔42۔9 روپے فی یونٹ مہنگی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت کےالیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک نےایف سی اےکی مد میں 11روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، ڈیٹاکی جانچ کے مطابق ایف سی اےکی مد میں اضافہ 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔

اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل اپریل کاایف سی اے 5 روپے27 پیسے چارج کیا گیا تھا جو ایک ماہ کے لیے تھا، مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 4 روپے 15 پیسےزیادہ چارج کیا جائے گا تاہم اس کا اطلاق بھی صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق اتھارٹی ڈیٹاکی مزید جانچ کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …