ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ سنجیدہ ہو تو مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں:ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے اگر امریکہ حقیقت پسندی سے کام لے تو ایٹمی مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے بڑی سنجیدگی اور ان سے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ پابندیوں کی منسوخی پر منطقی اور سرگرم مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم قومی طاقت و قوت کی بنیاد پر اور سوچ سمجھ کر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے حقیقت پسندانہ رویہ اپنانے اور ایران کو جوہری معاہدے کے اقتصادی ثمرات ملنے کی ضمانت دینے سے ان مذاکرات کا نتیجہ نکل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات 28 اور 29 جون کو اعلی ایرانی سفارتکار علی باقری کنی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ انریکہ مورا کی شرکت سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوئے، تاہم امریکہ کی ہت دھرمی کی وجہ سے یہ مذاکرات ابھی تک کسی مثبت نتیجہ تک نہیں پہنچ سکے، ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے عوام کے حق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا جو امریکہ کو گوارہ نہیں ہے لہذا وہ مذاکرات کی پیشرفت میں روڑے اٹکا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …