جمعہ , 19 اپریل 2024

صیہونی وزارت جنگ کی دس حساس خفیہ اطلاعات لیک

صیہونی میڈیا نے خبردی ہے کہ حالیہ دو مہینوں میں ایران مخالف اسرائیل کی سیکورٹی سرگرمیوں سے متعلق نو خفیہ اور حساس اطلاعات فاش ہوچکی ہیں اور اسے انٹیلیجنس کی شکست سے تعبیر کیا گیا ہے

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹی وی چینل  کان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کو ابھی حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ گذشتہ دو مہینوں کے دوران ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات اور سیکورٹی سرگرمیوں سے متعلق دس خفیہ اور حساس اطلاعات لیک ہوئی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے لئے اس خطرناک سیکورٹی واقعے کے بعد صیہونی وزیرجنگ بنی گانٹز نے اس کی تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
صیہونی ٹی وی چینل کان کی رپورٹ کے مطابق ایسا نظرآتا ہے کہ مصر میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف فیاض الرویلی کے ساتھ صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف آویوکوخاوی کے درمیان خفیہ اجلاس کے موضوعات بھی لیک ہونے والی اطلاعات میں شامل ہیں ۔
دراین اثنا صیہونی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ترجیح ، یہ پتہ لگانا ہے کہ یہ اطلاعات کہاں سے لیک ہو رہی ہیں اور ان کی اصلی تشویش یہ ہے کہ ان واقعات سے مستقبل میں صیہونی حکومت کے سیکورٹی اور جاسوسی کارروائیوں کے عمل کو نقصان پہنچےگا

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …