بدھ , 24 اپریل 2024

شاہ بحرین کا ملک میں فوجی صنعتی مرکز قائم کرنے کا فرمان

شاہ بحرین کی جانب سے ہتھیاروں کی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے ایک فوجی مرکز قائم کرنے کے فرمان کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کی ایک کمپنی نے بحرین کو جنگی سازوسامان فروخت کرنے کی خبردی ہے

میڈیا رپورٹوں کے مطابق شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ایک فرمان جاری کیا ہے تاکہ ملک کی سیکورٹی و فوجی صلاحیتوں کو فروع دینے کے لئے فوجی صنعتی مرکز قائم کیا جائے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کی ڈکٹیرآل خلیفہ حکومت برسوں سے ملک میں جاری عوامی مظاہروں کو کچل رہی ہے جس پر عالمی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فوجی مرکز میں اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بنانے کے لئے مخصوص کارخانے لگائے جائیں گے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی تجارت انجام پائے گی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ بلجیئم میں صیہونی حکومت سے وابستہ بی اے ٹی ایس کمپنی ، صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی پالیسی کے تناظر میں بحرین کو اینٹی ڈرون سسٹم راڈار کی فروخت کی خبر دی ہے۔ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی پالیسی کے خلاف بحرین سمیت عرب ممالک کے عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں ۔ عرب مظاہرین اس اقدام کو فلسطینی کاز سے خیانت سمجھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …