اتوار , 25 ستمبر 2022

معاشی حالات بہترہوتے ہی عوام کو سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پہلے دن سے غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔ معاشی حالات بہتر ہوتے کے ساتھ ہی ہم عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والے خاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دشمن نیویارک میں ایرانی قوم کی آواز کو دبانے میں ناکام رہا:ایرانی صدر

تہران:ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دشمنوں نے سرتوڑ کوشش کی …