بدھ , 30 نومبر 2022

تل ابیب میں مہنگائی کیخلاف صیہونیوں کا حکومت مخالف مظاہرہ

یاد رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہفتے کے روز ہزاروں افراد ”لیبر یونینز” کی کال پر ایک مظاہرے میں شریک ہوئے تھے جبکہ دیگر حکومت مخالف مظاہرے ”جینوا”، ”ٹریسٹے” اور ”کیگلیاری” کے شہروں میں کیے گئے تھے۔ گذشتہ سال سے رسد (Supply) میں تعطل کی وجہ سے پٹرولیم اور غذائی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے دنیا بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرائن کی جنگ اور گذشتہ ماہ روس پر مغربی ممالک کی پابندیاں بھی عالمی بحران اضافے کا سبب بنی ہیں۔ ماسکو نے خبردار کیا تھا کہ ان پابندیوں پر عملدرآمد مغربی ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کے شدید بحران کا باعث بنے گا اور آخرکار پابندیاں لگانے والے خود ان پابندیوں کا شکار ہونگے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا ترکی اور شام کی سرحدوں میں کشیدگی میں اضافے پر تبادلہ خیال

تہران:ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا ترکی اور شام کی سرحدوں میں کشیدگی میں …