جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنیوالا ملک ہے، دلاور سید

دلاور سید نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بہترین ٹریڈ پوٹینشل موجود ہے، پاکستان میں اس وقت 80 سے زائد امریکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کیساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ دینے کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبہ کو دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اضافے اور بین الاقوامی تجارت میں زیادہ حصہ حاصل کرنے کیلئے ہائی ٹیک انڈسٹری کے قیام پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، امریکہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا تاکہ امریکی کاروباری کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع اور ملازمتیں پیدا کرنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروانے اور زیادہ منافع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکیں ہیں، جس سے مقامی کمپنیوں مستفید ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …