بدھ , 24 اپریل 2024

کرک: ہیضے کی وبا پھیلنے لگی، 70 افراد متاثر

کرک:خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں ہیضے کی وباء مزید پھیلنے لگی، 70 افراد متاثر ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم مسلسل علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، دو روز میں ریسکیو کے میڈیکل ٹیمز نے ایک سو چالیس سے زائد متاثرہ افراد کو طبی امداد دی ۔

ڈپٹی کمشنر نے جٹہ اسماعیل خیل گاؤں میں صحت ایمرجنسی نافذ کردی، ہیضے سے اب تک ایک خاتون اور ایک بچہ جاں بحق ہوچکے ہیں، علاقے میں ہیضے نے وبائی شکل اختیار کرکے پورے گاؤں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …