جمعہ , 19 اپریل 2024

ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے7 ہزارمیگاواٹ ہوگیا

لاہور : ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار میگاواٹ ہوگیا۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 29 ہزار میگاواٹ اور پیداوار 21 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 8000 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے جس کے باعث لیسکوکی طرف ساڑھے 3گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کا شیڈول بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب ہائی لاسز فیڈرزپر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے اور پاورپلانٹس اپنی صلاحیت سےکم چل رہےہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …