بدھ , 30 نومبر 2022

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگا پربت چوٹی سر کرلی

لاہور: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگا پربت چوٹی سر کرلی۔

شہروزکاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈقائم کرتے ہوئے 8126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت سرکی ہے۔

20 سالہ شہروز نے 8000 میٹر سے بلندآٹھویں چوٹی سرکی ہے، شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سرکرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

شہروزکاشف نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:34 پر نانگاپربت چوٹی سرکی ہے۔

اس عالمی اعزاز کے بعد شہروزکاشف نانگاپربت چوٹی سرکرنےوالےدنیاکےکم عمرترین کوہ پیمابن گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سپاہ پاسداران نے جنوبی علاقے میں ایک عرب انٹیلی جنس سروس کی سازشوں کو بے نقاب کیا

تہران:سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک ایک رجعت پسند عرب انٹیلی جنس سروس کے ایک ایجنٹ …