ہفتہ , 20 اپریل 2024

کراچی: مختلف علاقوں میں بارش

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔

آئی آئی چندریگر روڈ، سندھ اسمبلی، سائٹ ایریا، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال، سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

دوسری جانب ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو رہی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا رخ سندھ اور بلوچستان کی طرف ہے، عید الاضحیٰ پر بھی کراچی میں بارش کا امکان موجود رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور، اسلام آباد: عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم …