ہفتہ , 20 اپریل 2024

محرم سے قبل عراق میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف حشد الشعبی کا آپریشن

عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے شمال مشرقی صوبے دیالی کو تکفیری دہشتگردوں کے بچے ہوئے عناصر سے پاک کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی کی ۔

عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق، عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبے دیالیٰ کے شروین علاقے میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی، یہ کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب دہشتگرد گروہ داعش نے شروین کے علاقے پر حملہ کیا جسے حشد الشعبی کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ اس حملے میں حشد الشعبی کے 2 جوان شہید ہوئے۔

دوسری جانب بعقوبہ کے شمال مشرقی علاقے المنصوریہ کے اطراف میں ہونے والے بم دھماکے میں حشد الشعبی کے 4 جوان زخمی ہو گئے۔

کچھ دن قبل بھی عراقی پولیس نے صوبے نینوا میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران اسلحے کے گودام سے بڑی مقدار میں راکٹ برآمد کئے تھے۔

عراق میں تین سال تک داعش کے خلاف کارروائی کے بعد 2017 میں عراقی حکومت نے اس دہشتگرد گروہ کے خلاف کامیابی کا اعلان کیا، لیکن اس گروہ کی سلیپنگ سل کے عناصر ابھی بھی صوبے دیالیٰ، کرکوک، نینویٰ، صلاح الدین، الانبار اور بغداد میں موجود ہیں۔

عراقی فورسز ان علاقوں سے داعش کے پوری طرح صفائے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …