ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق اور شام کی درمیانی سرحد پر واقع امریکی اڈے میں دھماکہ

عراقی پارلیمنٹ کیجانب سے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کی منظوری اور بغداد کیجانب سے اس معاملے میں تاخیر کے بعد امریکی اتحاد کے لاجسٹک قافلوں کو ہفتہ میں یا بعض اوقات دن میں کئی بار سڑک کنارے نصب بموں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے شام کی سرحد کے نزدیک امریکی فوجی اڈے پر دو دھماکوں کی خبر دی ہے۔ بعض عراقی میڈیا ذرائع نے عراق میں ”العمر” آئل فیلڈ میں ایک امریکی بیس کیمپ پر دو دھماکوں کی خبر دی ہے۔ یہ آئل فیلڈ شام اور عراق کی سرحدی پٹی (Border Line) پر واقع ہے۔ فی الحال دھماکوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں ہوسکی ہیں، جبکہ دوسری طرف گذشتہ روز عراق کے صوبہ صلاح الدین میں بھی امریکی فوج کے نقل و حمل کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کی منظوری اور بغداد کی جانب سے اس معاملے میں تاخیر کے بعد امریکی اتحاد کے لاجسٹک قافلوں کو ہفتہ میں یا بعض اوقات دن میں کئی بار سڑک کنارے نصب بموں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …