جمعرات , 18 اپریل 2024

چین پر تمام محصولات کی منسوخی سےامریکہ سمیت پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ

پانچ جولائی کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ پانچ جولائی کو چین کے نائب وزیر اعظم لیو حہ اور امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین کے ساتھ ورچوئل ملاقات کےحوالے سے کیا اطلاعات ہیں ؟ کیا امریکہ چینی درآمدات پر عائد محصولات ہٹا دے گا یا چین نام نہاد "نان مارکیٹ "طرز عمل کی اصلاح کرے گا؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے چیاؤ لی جیان نے کہا کہ امریکی میڈیا میں نام نہاد "نان مارکیٹ” طرز عمل سے متعلقہ مواد حقیقت نہیں ہے۔ گزشتہ 40 سال کے حقائق سے عیاں ہے کہ چینی معیشت کی کامیابی،اصلاحات اور اوپننگ پالیسی کی کامیابی ،مارکیٹ میکانزم اور حکومتی کردار کا مشترکہ نتیجہ ہے۔
چیاؤ لی جیان نے مزید کہا کہ چین پر عائد تمام محصولات کی منسوخی سے چین،امریکہ اورپوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔ ایک امریکی تھنک ٹینک کے اندازوں کے مطابق، چین پر تمام اضافی محصولات ختم کرنے سے امریکی افراط زر کی شرح میں ایک فیصدی پوائنٹ کمی آئے گی۔ بلند افراط زر کی موجودہ صورتحال میں، جتنی جلدی چین پر عائد محصولات کو ختم کیا جائے گا اتنی ہی جلدی صارفین اور کاروباری اداروں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …