عالمی ترقی: مشترکہ مشن اور شراکت” کے موضوع پر تھنک ٹینک اور میڈیا کے اعلیٰ سطحی فورم کا بیجنگ میں افتتاح ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ ہوانگ کھن منگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی،اور صدر شی جن پنگ کی طرف سے بھیجا گیا تہنیتی خط پڑھ کر سنایا ۔
چینی میڈ یا کے مطا بق صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں کہا کہ اس وقت ایک صدی میں آنے والی سب سے بڑی عالمی تبدیلیوں اور وبا کی وجہ سے ، عالمی معیشت کی بحالی سست ہے، ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک کے درمیان ترقیاتی فرق مزیدبڑھ گیا ہے۔ پوری دنیا کو ایک مشکل وقت کا سامنا ہے۔ عالمی ترقی کا فروغ انسانوں کا مشترکہ معاملہ ہے۔
اس لئے چین نے عالمی ترقیاتی انیشیٹیو پیش کیا، جس کے مطابق چین ، عوام کو اولین حیثیت دیتے ہوئے تمام ممالک کے ساتھ ، جامعیت، مشترکہ مفادات، جدت ، انسان اور فطرت کی ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی کو برقرار رکھتے ہوئے، ترقی کو عالمی ایجنڈے پر ترجیحی حیثیت دینے کو فروغ دے گا،اقوام متحدہ کے ۲۰۳۰ پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو بڑھائے گا اور زیادہ مضبوط، سبز اور مثبت عالمی ترقی کو فروغ دے گا۔