ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران اور بھارت کا چابہار بندرگاہ کی ترقی پر زور

تہران،  نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے چابہار بندرگاہ کی ترقی اور بھارت کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

یہ بات علی باقری کنی نے منگل کے روز اپنے بھارتی ہم منصب وینی کواترا کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
فریقین نے چابہار بندرگاہ کی ترقی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے چابہار بندرگاہ کی ترقی اور باہمی روابط کو بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بھارتی سفارت کار نے مشترکہ مواقع اور چیلنجوں سے نمٹنے میں ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں فریقوں نے افغانستان سمیت بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …