بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

لبنان کے قدرتی ذخائر کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا، حزب اللہ لبنان

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کمزور نہیں ہے اور وہ اپنے حقوق کا دفاع کر سکتا ہے۔ انہوں نے ملک میں جلد از جلد نئی حکومت کی تشکیل کو ضروری قرار دیا اور کہا: "ہم جانتے ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی لبنان میں حکومت کی تشکیل نہیں چاہتے اور وہ لبنان میں سکون قائم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ لیکن ہمیں حکومت کی تشکیل کیلئے ملکی سطح پر جرات مندانہ اقدامات انجام دینا ہوں گے۔” یاد رہے ہفتہ 2 جولائی کے دن غاصب صہیونی فوج نے دعوی کیا تھا کہ اس نے حزب اللہ لبنان کے تین ڈرون طیارے مار گرائے ہیں جو کیرش میں گیس اور تیل نکالنے والے اسٹیشن کی جانب رواں دوان تھے۔ صہیونی فوج کے مطابق یہ ڈرون طیارے غیر مسلح تھے اور محض جاسوسی کر رہے تھے۔ دوسری طرف حزب اللہ لبنان نے بھی ان ڈرون طیاروں کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ صرف معلومات حاصل کرنے کیلئے بھیجے گئے تھے

یہ بھی دیکھیں

بارشوں اور سیلاب سے افغانستان میں 32 افراد جانبحق۔

کابل:افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد جانبحق اور …