بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

ٹیسٹ سیریز: قومی ٹیم لاہور سے سری لنکا روانہ

قومی کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے سری لنکا کے لیے روانہ ہو گئی۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ نیشنل پرفارمنس سینٹر سے رات گئے ائیر پورٹ پہنچا جہاں سے وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی کولمبو کے لیے روانہ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج شام پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے کولمبو پہنچے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائےگی، پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل سری لنکا میں پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

یہ بھی دیکھیں

کے ٹو’ سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون بننے کیلئے نائلہ کی چوٹی پر پیش قدمی جاری

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ …