ہفتہ , 20 اپریل 2024

علاقائی ملکوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دیا جائے، صدر رئیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے علاقائی ملکوں کے ساتھ تجارتی لین دین کے فروغ پر زور دیا ہے۔

بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، صدر سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں علاقائی ملکوں اور خاص طور سے پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے وزرات خارجہ اور دیگر اداروں پر زور دیا کہ وہ ، ایران اور دیگر ملکوں کے درمیان انجام پانے والے سمجھوتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات عمل میں لائیں۔
صدر مملکت نے سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے فروغ کی غرض سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے اور دیگر ملکوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سید ابراہیم رئیسی نے آزادگان مشترکہ آئل فیلڈ میں سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کو اندرونی گنجائشوں اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی بہترین مثال قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں اندرونی سرمایہ اور نقد رقوم کو پیداواری عمل کی سمت لے جانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑی اقتصادی کمپیناں پوری طرح فعال ہوگئی ہیں اور اس کے نتائج بہت جلد عوام کے سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …