ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 86 روپے اضافے سے 122600 روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 40 ڈالر کم ہوکر 1763 ڈالر فی اونس ہے۔