جمعہ , 19 اپریل 2024

اوپیک کے سیکرٹری جنرل انتقال کرگئے

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) کے سیکرٹری جنرل محمد برکینڈو 63 سال کی عمر میں بدھ کے روز انتقال کرگئے۔

محمد برکینڈو نائیجیرین نیشنل پیٹرولیم کورپ کے سربراہ تھے اور ان کی کمپنی کی جانب سے محمد برکینڈو کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

این این پی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے محمد برکینڈو کے انتقال کی اطلاع دی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے آج محمد برکینڈو کو کھو دیا، ان کا دنیا سے جانا ان کے اہلخانہ، کمپنی اور عالمی انرجی کمیونٹی کا ایک بڑا نقصان ہے۔

این این پی سی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ محمد برکینڈو نے چند گھنٹے پہلے نائیجیریا کے صدر سے ملاقات کی تھی اور ابوجا میں ہونے والی انرجی سمٹ سے خطاب بھی کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد برکینڈو نے 1980 میں نائیجیریا کی آئل انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے این این پی سی میں مختلف عہدوں پر کام کیا جب کہ اوپیک کے اکنامک کمیشن بورڈ میں نائیجیریا کی نمائندگی کی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …