ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیلی دہشتگردی جاری، جون میں 13 فلسطینی شہری شہید کیے

نابلس جون کے دوران مغربی کنارے اور بیت المقدس میں شہریوں کے خلاف ہزاروں خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والی قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ان کارروائیوں اور خلاف ورزیوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتیں، مکانات کی مسماریاں اور دیگر جرائم شامل ہیں۔فلسطین انفارمیشن سنٹر "معطی” کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں جون 2022ء کے دوران مغربی کنارے میں قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔ان اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ قابض فوج نے فلسطینیوں کے خلاف 2,510 بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔ اس دوران 13 فلسطینی شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔جنین میں 3 مزاحمت کاروں سالہ یوسف ناصر صلاح ، سالہ لیث صلاح ابو سرور اور قسام بریگیڈز کے جنگجو سالہ براء کمال لحلوح بے دردی کے ساتھ شہید کیا۔علاوہ ازیں جون میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 10 شہری غفران حامد، بلال قبہا، سابق اسیر ایمن العبوینی، بچہ عودہ صدقہ، محمود ابو عیہور، سمیح عمارنہ، نبیل غانم، علی حرب محمد حامد اور محمد مرعی شہید ہوئے۔قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی فائرنگ سے 620 شہری زخمی ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …