جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران میں "ہفتہ برائے امریکی انسانی حقوق” کا انعقاد

ایرانی حکومت نے امریکہ کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے جون کے آخر سے جولائی کے آغاز تک "ہفتہ برائے امریکی انسانی حقوق” کا انعقاد کیا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے حال ہی میں ایک بیان میں کہاتھا کہ یکطرفہ پابندیاں امریکہ کے لیے ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی کا اوزار بن چکی ہیں اور امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کو سب سے زیادہ پامال کرنے والا ملک ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر دوسرے ممالک پر اقتصادی پابندیاں بڑھا کر ان ممالک کےانسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور اپنے سیاسی ہدف کے لیے "معاشی آلات” کو "اقتصادی دہشت گردی کے ہتھیاروں” میں تبدیل کر دیا ہے۔
بیان میں اس بات کا ذکر بھی کیا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف عائد کردہ پابندیوں نے نہ صرف ایران کی پیداوار، روزگار اور قومی آمدنی کو متاثر کیا ہے بلکہ ایرانی عوام کی آمدنی میں بھی کمی آئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …