جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران کے خلاف انسانی حقوق کا منصوبہ برطانوی منصوبہ ہے: ایران

ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی سیکریٹری اور کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے ایران کیلئے انسانی حقوق کے منصوبے کو برطانوی منصوبہ قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے ڈپٹی سیکریٹری اور کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے ملک کی عدالتوں میں انسانی حقوق کونسل کے رابطہ کاروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ مغربی ممالک اور امریکہ انسانی حقوق کو آلے کے طور پر غلط استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو انسانی حقوق پر یقین ہے کیونکہ انسانی حقوق کا رجحان ایک مقدس رجحان ہے جس کی ادیان الٰہی بالخصوص اسلام میں گہری جڑیں ہیں۔

انہوں نے ایران میں انسانی حقوق کے خلاف منصوبے کو ایک برطانوی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے ایرانی امور برطانیہ کے حمایت یافتہ ہیں اور وہ اکثر اسی ملک میں مقیم ہیں اور ان کو ہر طرح کی حمایت حاصل ہے اور یہ ملک خصوصی نمائندے کے مشن کی توسیع اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف قرارداد پاس کرنے کے درپے ہے۔

کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا کہ ایران، امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہے اور ایرانی عوام کے سلسلے میں دہشتگردی اور اُن پر پابندیاں کا نفاذ بھی اسی کا مصداق ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …