بدھ , 30 نومبر 2022

ایران ہمسایہ ممالک کے وزرائے ماحولیات کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا

تہران،  ایران کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے نمائندے نے کہا ہے کہ خطے کے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے پڑوسی ممالک کے وزرائے ماحولیات کا سربراہی اجلاس 12 جولائی کو ایران میں منعقد ہوگا۔

نوراللہ مرادی نے کہا کہ گردو غبار کے طوفانوں اور دیگر ماحولیاتی بحرانوں کے علاقائی انتظام کے لیے سفارتی کوششوں کے تسلسل میں 12 جولائی کو تہران میں پڑوسی ممالک کے وزرائے ماحولیات کا ایک سربراہی اجلاس منعقد ہو گا جس میں ملک اور خطے کے اعلیٰ حکام اور بیین الاقوامی متعلقہ تنظیمیں اور نیشنل ڈسٹ اسٹورم مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سربراہی اجلاس ماحولیاتی صورتحال کو بہتر بنانے اور علاقائی مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دھول کے طوفان سے متعلق دو پیشہ ورانہ اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے جس میں ماحولیات کے نائب وزراء اور سربراہی اجلاس میں شریک ممالک کے ماہرین کی شرکت ہوگی۔
عراق، آرمینیا، شام، قطر، جمہوریہ آذربائیجان، عمان اور ترکی نے اب تک اس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یوکرین کے فوجی وفد کا خفیہ دورہ اسرائیل

کیف:یوکرین کا ایک فوجی وفد خفیہ دورے پر اسرائیل پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق صیہونی ذرائع …