ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی بلڈ ٹرانسفیوژن آرگنائزیشن کی کارکردگی انتہائی قابل قدر ہے

تہران، ایران میں تعینات عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ نے علاقائی ممالک کے درمیان ایرانی بلڈ ٹرانسفیوژن آرگنائزیشن کے اقدامات کو انتہائی موثر اور قابل قدر قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق، "میکوکو سنگا” نے ایرانی بلڈ ٹرانفسیوژن آرگنائزیشن کے سی ای او "مصطفی جمال” اور اس تنظیم کے اعلی ڈائریکٹرز سے ایک ملاقات میں کہا کہ  میں ایران میں خون عطیہ دہندگان کے عالمی دن (14 جون) کے موقع پر، ایرانی بلڈ ٹرانفسیوژن آرگنائزیشن کے بنیادی ڈھانچوں اور سہولیات سے متاثر ہوگیا۔

انہوں نے مختلف علاقائی ممالک میں اپنے فرائض ادا کرنے کے تجربات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران کو صحت کے شعبے میں ایک موثر ملک قرار دے دیا اور کہا کہ ایران میں جدید اور ترقی یافتہ بلڈ ٹرانسفیوژن، تعاون کیلئے مناسب اور ضروری ماحول کی فراہمی کرتی ہے۔

اس اجلاس میں میں ایرانی بلڈ ٹرانسفیوژن آرگنائزیشن کے سی ای او نے بھی ایک رپورٹ میں، خون کی منتقلی کے اشاریوں میں بہتری کو اس تنظیم کے اپنے مقاصد کے حصول  کی کامیابی کی علامت قرار دیا اور کہا کہ رواں شمسی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں خون کےعطیہ میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس سے عطیہ کا اشارہ 27 فی ہزار تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …